بیجاپور11جون(آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بیجا پور ضلع میں نکسلیوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک لیڈر کا دھاردار ہتھیار سے قتل کر دا۔مقتول بی جے پی لیڈر ضلع پنچایت کا رکن بھی تھا۔قتل کایہ واقعہ بیجا پور ضلع کے مددیڑ تھانہ علاقے میں ہواہے۔جہاں سگمپللی گاؤں میں نکسلیوں نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور ضلع پنچایت رکن رامسای مججی کی دھاردار ہتھیار سے قتل کر دیا تھاپولیس حکام نے بتایا کہ مججی ہفتہ کو جب سگمپللی گاؤں میں تھے، تب مسلح نکسلی مججی کے گھر پہنچے اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔بعد میں نکسلیوں نے دھاردار ہتھیار سے مججی کا قتل کر دیا۔واردات کو انجام دینے کے بعد نکسلی وہاں سے فرار ہو گئے۔دیہاتیوں کوجب واقعہ کی اطلاع ملی تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع کے بعد پولیس نے گاؤں میں پہنچ کر مججی کے لاش کوبرآمدکر لیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مججی گاؤں کے ہی ہائر سیکیڈری اسکول میں پرنسپل رہے تھے۔ریٹائر ہونے کے بعد وہ بھارتی جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔فی الحال وہ ضلع پنچایت کے رکن تھے۔اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم نکسلیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔